Advertisement
Advertisement
Advertisement

نہیں لگتا کہ سپریم کورٹ اس ریفرنس کو قابل سماعت سمجھے گی، اعتزاز احسن

Now Reading:

نہیں لگتا کہ سپریم کورٹ اس ریفرنس کو قابل سماعت سمجھے گی، اعتزاز احسن

سینئر قانون دان اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ لگتا نہیں ہے کہ سپریم کورٹ ریفرنس کوسماعت کے قابل سمجھے گی۔

بول نیوز کے پروگرام ’تجزیہ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما اور سینئر قانون دان اعتزاز احسن نے کہا کہ لگتا نہیں ہے کہ سپریم کورٹ ریفرنس کوسماعت کے قابل سمجھے گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب سے منتخب کروائے گئے اراکین سے توجہ ہٹانے کے لیے یہ اقدام کیا گیا، حکومت فارم 45 سے توجہ ہٹانے کے لیے یہ سب کچھ کررہی ہے، فارم 45 پر بہت ٹیمپرنگ کی گئی ہے۔

اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ 90 یا 95 ہزار ووٹوں کو5 یا 6 ہزار کیا گیا، ہر خلاف ورزی میں آرٹیکل 6 نہیں لگتا، خلاف ورزیاں بہت ہوتی رہتی ہیں۔

اس سے قبل، نجی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے سینئر قانون دان اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ  یہ ایک مذاق ہے، کوئی انہیں مس لیڈ کر رہا ہے، یہ اس لیے کر رہے ہیں کہ اس جماعت کا لیڈر ہر کیس میں بری ہو رہا ہے، ان کو کچھ اور نہیں ملا تو اس طرف چل پڑے۔

Advertisement

اعتزاز احسن نے مزید کہا کہ مسلم لیگ (ن) نے بتایا کہ ابھی ہم اس معاملے پر پیپلز پارٹی سے بات کریں گے تو پیپلز پارٹی ان کو مشورہ دے گی یہ یہ لوگ جال میں پھنس رہے ہیں، اس پریس کانفرنس کی ایک دو دن میں (ن) لیگ کے وزرا تردید کردیں گے، ان کے پاس وکیل تو اچھے ہیں لیکن سمجھ نہیں آرہا ہے کہ ان کو ہوا کیا ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر پابندی اور پی ٹی آئی کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت مقدمہ چلانے کا فیصلہ کرلیا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے حکومتی فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے تحمل اور برداشت کو کمزوری سمجھا گیا، بس بہت ہوگیا،اب مزید نہیں، پاکستان تحریک انصاف اور ملک ایک ساتھ نہیں چل سکتے۔

Advertisement
Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار دوحہ پہنچ گئے
رحیم یار خان، دریائے سندھ میں اونچے درجے کا سیلاب، زمیندارہ بند ٹوٹنے سے دیہاتوں میں تباہی
حب کینال کا مرمتی کام مکمل، پانی کی فراہمی تاحال معطل
کراچی: شربت والے کے روپ میں جنسی درندے کے خلاف مزید مقدمات درج
معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت جنگی سازوسامان کے جعلی ماڈلز بنانے پر مجبور
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر