Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم شہبازشریف کی کراچی پورٹ ٹرسٹ آمد

Now Reading:

وزیراعظم شہبازشریف کی کراچی پورٹ ٹرسٹ آمد

وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے اپنے کراچی کے ایک روزہ دورے کے دوران کراچی پورٹ ٹرسٹ کا بھی دورہ کیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف کو کے پی ٹی کے دوران کے دوران بندرگاہوں، نیشنل فلیگ کیریئرنیشنل شپنگ کارپوریشن پر بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان جغرافیائی اعتبارسے خطے میں کلیدی اہمیت کاحامل ہے، دورہ قازقستان میں روسی صدر سے ملاقات ہوئی، وسط ایشیائی ممالک کے رہنماؤں سے بھی ملاقات ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سمندری تجارت کا سب سے موزوں راستہ فراہم کرتا ہے، وسط ایشیائی ریاستوں نے بندرگاہوں کے استعمال میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

بندرگاہوں میں جدید نظام اور رسائی میں مزید بہتری ہے، پاکستان اربوں ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کرسکتا ہے، بندرگاہوں کی ترقی سے برآمدات میں اضافہ کریں گے۔

Advertisement

وزیر اعظم نے ہدایت کی کہ بندرگاہوں پراسکیننگ کی جدید مشینری کی تنصیب یقینی بنائی جائے، لیاری ایکپریس وے کو کارگو ٹریفک کے لیے 24  گھنٹے کھلا رکھا جائے۔

سامان کی ترسیل کے لیے ملیر ایکسپریس وے کو بندرگاہ سے جوڑاجائے، شپنگ لائیزکی ریگیولیشن کے لیے جامع لائحہ عمل بنا کر پیش کیا جائے۔

سرمایہ کاروں کو سہولت حکومت کی اولین ترجیحات ہیں، اللہ کے فضل سے معیشت مستحکم اور ترقی کی جانب گامزن ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ برآمد کندگان کو ہر قسم کی سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔

وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل شپنگ کارپوریشن کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں وفاقی وزرا محمد اورنگزیب، جام کمال خان، احد خان چیمہ نے شرکت کی، عطا تارڑ، قیصراحمد شیخ، گورنرسندھ، وزیرِ اعلی سندھ اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔

Advertisement

اجلاس کو کے پی ٹی، پورٹ قاسم کے آپریشنز کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے دوسری بندرگاہوں سے موازنے پر مشتمل رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر