Advertisement
Advertisement
Advertisement

عوام سے اپیل ہے کل کا احتجاج کامیاب بنائیں، عمر ایوب

Now Reading:

عوام سے اپیل ہے کل کا احتجاج کامیاب بنائیں، عمر ایوب
عمر ایوب

عوام سے اپیل ہے کل کا احتجاج کامیاب بنائیں، عمرایوب

عمر ایوب  کہنا ہے کہ عوام سے اپیل ہے کل کا احتجاج کامیاب بنائیں، ملک میں نئے الیکشن کروائے جائیں۔

راولپنڈی میں اپوزیشن لیڈرعمرایوب نے اڈیالہ جیل کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے خوشگوارملاقات ہوئی ہے، ن لیگ پاک فوج اورپی ٹی آئی کو آمنے سامنے کرناچاہتی ہے، بانی پی ٹی آئی نے کہا ہم ایسا نہیں ہونے دیں گے۔

عمرایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے آرمی چیف بھی ایسا نہیں ہونے دیں گے، پاکستان کے 90 فیصد عوام پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، بانی پی ٹی آئی نے کہا 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیجزچوری کی گئیں، ہمارامطالبہ ہے ان فوٹیجز کو سامنے لایا جائے۔

اپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی نے کہا کہ جوڈیشل کمپلیکس اوراسلام آباد ہائیکورٹ کی فوٹیجزسامنے لائی جائیں، بانی پی ٹی آئی نے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے سامنے احتجاج کوسراہا ہے، ملک میں نئے الیکشن کروائے جائیں، عوام سے اپیل ہے کل کا احتجاج کامیاب بنائیں۔

عمرایوب نے کہا کہ پنجاب میں ہمارے ایم این ایزاورایم پی ایزکوڈرایا دھمکایا جارہا ہے، بانی پی ٹی آئی نے ہمیشہ کہا پرامن احتجاج کرنا ہے، چیف الیکشن کمشنراورچاروں ممبران کومستعفیٰ ہوناچاہیے۔

Advertisement

کنول شوذب نے کہا کہ فارم 47 کی حکومت بشریٰ بی بی کے خلاف سازش کررہی ہے، عون چوہدری کے ملازم کوگواہ بنایا جارہا ہے، بشریٰ بی بی کو ہدف بنا کربانی پی ٹی آئی کوجھکانے کی کوشش کی گئی۔

انھوں نے کہا کہ عون چوہدری نےعدت کیس میں جھوٹی گواہی دی ہے، عون چوہدری کے ملازم کواب نئے کیس میں گواہ بنایا جارہا ہے، مخصوص نشستوں سے متعلق بانی پی ٹی آئی نے ہدایت کردی ہے، ان خواتین کوترجیح دینے کی ہدایت کی ہے جنہوں نےقربانیاں دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر