میمن گوٹھ میں پانچ بچے مین ہول میں گرگئے
کراچی: شہر قائد کے علاقے میمن گوٹھ میں پانچ بچے مین ہول میں گرگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے میمن گوٹھ میں پانچ بچے مین ہول میں گرگئے ہیں جب کہ حادثے میں دو بچے جاں بحق ہوئے ہیں۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں دس سالہ طلحہ اور چار سالہ حسنین شامل ہیں جب کہ تین بچوں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔
ریسکیو ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ثاقب اورپرویز نامی بچے بے ہوشی کی حالت میں ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
