بلاول بھٹو نے میانمار میں تین پاکستانی نوجوانوں کے مبینہ اغواء کا نوٹس لے لیا
کراچی: پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے میانمار میں تین پاکستانی نوجوانوں کے مبینہ اغواء کا نوٹس لے لیا۔
پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ متعلقہ حکام میانمار میں مغوی پاکستانیوں کی بازیابی اور وطن واپسی کے لیے اقدامات کریں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ دفتر خارجہ مغوی نوجوان کاشف حسین، فراز خان اور شہروز خان کی بازیابی کے لیے اقدام کرے۔
چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ دفترِ خارجہ حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے مغوی نوجوانوں کی تلاش اور بازیابی کے لئے سفارتی چینلز کو بروئے کار لائیں۔
چیئرمین بلاول بھٹو نے مغوی نوجوانوں کے اہلخانہ سے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی میانمار میں مغوی نوجوانوں کی بازیابی کے لئے تمام متعلقہ فورمز پر آواز بلند کرے گی۔
واضح رہے کہ مغوی نوجوان تھائی لینڈ گئے تھے جہاں سے انہیں مبینہ طور پر میانمار لے جایا گیا تھا اور یرغمال بنایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
