Advertisement
Advertisement
Advertisement

خواتین کا جذبہ بتارہا ہے کہ اس تحریک کو روکا نہیں جاسکتا، حافظ نعیم

Now Reading:

خواتین کا جذبہ بتارہا ہے کہ اس تحریک کو روکا نہیں جاسکتا، حافظ نعیم
خواتین کا جذبہ بتارہا ہے کہ اس تحریک کو روکا نہیں جاسکتا، حافظ نعیم

خواتین کا جذبہ بتارہا ہے کہ اس تحریک کو روکا نہیں جاسکتا، حافظ نعیم

راولپنڈی: امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے دھرنے میں شرکاء سے خطاب میں کہا کہ خواتین کا جذبہ بتارہا ہے کہ اس تحریک کو روکا نہیں جاسکتا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے دھرنے کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک جانب حکومت مذاکرات کی بات کررہی ہے لیکن ہم نے حکومت کو اپنے مطالبات دیے ہیں۔

امیرجماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ لاہور میں خواتین کارکنان کے راستے میں رکاوٹ کھڑی کی گئیں اور بسوں کو واپس بھیجا گیا، یہ سب پنجاب حکومت کی فسطائیت ہے، آج یہاں مری روڈ پر تاریخ جلسے پر خواتین کو سلام پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ جماعت اسلامی کی یہ تحریک کامیابی سے ہمکنارہوگی، خواتین کا جذبہ بتارہا ہے کہ اس تحریک کو روکا نہیں جاسکتا۔ خواتین بوجھ نہیں ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، خواتین کی وجہ سے ہی تو کائنات میں رنگ ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان کہتے ہیں کہ حکومت آئے بیٹھ کر بات کرے، آئی پی پیز کو ختم کریں۔ منشیات فروشی میں حکومت اور پولیس ملوث ہے، پیپلزپارٹی کے بڑے وڈیرے ذمہ دار ہیں اور بلاول بھٹو لاکھوں کا جوتا پہن کر بچوں کے ساتھ تصاویر بنواتے ہیں۔ تعلیم دینا تو ریاست کی ذمہ داری ہے جب کہ پنجاب میں سرکاری اسکولز کو پرائیوٹائز کیا جارہا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ نوجوان مستقبل سے مایوس ہوجائیں تو اس سے بڑی تباہی کیا ہوگی، انہوں نے نوجوان کو مایوس کردیا ہے، یہ ملک تو نوجوانوں کاملک ہے، تعلیمی اداروں میں نوجوانوں کو نشے کا عادی بنایا جارہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ تمام دھرنوں کا مرکز مری روڈ ہے جب کہ کراچی میں پرسوں گورنر ہاؤس کے باہر دھرنا شروع ہوگا۔ پشاور کی قیادت کو بھی دھرنے سے متعلق آگاہ کردیا ہے، جب تک مطالبات تسلیم نہیں ہوتے یہ دھرنا جاری رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر