Advertisement
Advertisement
Advertisement

بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی نئے توشہ خانہ ریفرنس میں گرفتار

Now Reading:

بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی نئے توشہ خانہ ریفرنس میں گرفتار
اڈیالہ جیل

بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی نئے توشہ خانہ ریفرنس میں گرفتار

بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی نئے توشہ خانہ ریفرنس میں گرفتار، نیب کی جانب سے بانی پی ٹی آئی اوران کی اہلیہ کی گرفتاری ڈال دی گئی۔ 

ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈپٹی ڈائریکٹرنیب محسن ہارون کی سربراہی میں نیب ٹیم نےگرفتارکیا، نیب نےنئےتوشہ خانہ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اوربشریٰ بی بی کوگرفتارکیا۔

ذرائع نے بتایا کہ ڈپٹی ڈائریکٹرمحسن ہارون کی سربراہی میں نیب کی ٹیم اڈیالہ پہنچی۔ نیب ٹیم کے 2 اراکین گیٹ نمبر5 سے اڈیالہ کے اندرداخل ہوئے۔

بطوروزیراعظم بانی پی ٹی آئی اور اہلیہ نے توشہ خانہ سے تحائف حاصل کیے۔ الزام ہے کہ تحائف کم قیمت پر حاصل کرکے مہنگے داموں فروخت کردیے۔

اس سے قبل سیشن عدالت نے عدت میں نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی اوران کی اہلیہ کو باعزت بری کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیا۔

Advertisement

توشہ خانہ کیس میں قومی نیب نے بانی پاکستان تحریک انصاف اوران کی اہلیہ کے خلاف نئی تحقیقات شروع کی تھی، بشری بی بی پر قیمتی تحائف غیر قانونی طورپرفروخت کرنے کا الزام ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق نیب نے دونوں کو نئی انکوائری میں طلب بھی کیا تھا اور16 اپریل کو نیب راولپنڈی آفس بلایا گیا تھا۔ کیس دو حصوں میں بنایا گیا ہے، بانی پی ٹی آئی کیخلاف تحائف غیر قانونی فروخت کرنے کا الگ سے کیس ہے۔

بعدازاں بانی پی ٹی آئی کیخلاف توشہ خانہ کے ایک اورکیس میں انکوائری رپورٹ سامنے آگئی۔

جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نےبشریٰ بی بی کی توشہ خانہ کے نئے کیس میں گرفتاری ڈال دی۔ نیب نےتوشہ خانہ کےنئےکیس میں بانی پی ٹی آئی کی بھی گرفتاری ڈال دی۔

انکوائری رپورٹ کے مطابق نیب کا نیاکیس10 قیمتی تحائف خلاف قانون پاس رکھنے اوربیچنے سے متعلق ہے، ہرتحفے کوپہلے رپورٹ کرنا، توشہ خانہ میں جمع کروانا لازمی ہے۔

انکوائری رپورٹ میں کہا گیا کہ صرف 30 ہزارروپے تک کی مالیت کے تحائف مفت اپنے پاس رکھے جا سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر