
سمندر میں نہانے پر پابندی؛ پولیس نے سخت ترین حفاظتی اقدامات مکمل کرلیے
کراچی :سمندر میں طغیانی کے باعث ضلع کیماڑی پولیس کی جانب سے سخت ترین حفاظتی اقدامات کرلیے گئے۔
سمندر میں طغیانی کے باعث کراچی کے ساحل ہاکس بے بیچ، سینڈزپٹ بیچ، منوڑہ اور فرینچ بیچ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی گئی ہے۔
ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن (ر) فیضان علی کا کہنا ہے کہ سمندر میں شدید طغیانی کے باعث حکومت سندھ کی جانب سے سمندر میں نہانے پر دفعہ 144 عائد ہے۔
کیپٹن (ر) فیضان علی نے کہا کہ کراچی کے شھریوں سے گزارش ہے کہ ساحل سمندر کا رخ کرنے سے گریز کریں۔
ایس ایس پی کیماڑی نے مزید کہا کہ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News