مجھے اغوا کرنے والوں نے نعمان اعجاز اور صبا قمر کا نام لیا تھا، خلیل الرحمن قمر
ہنی ٹریپ کا شکار ہونے والے پاکستان کے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان نے حقیقت بیان کردی ہے۔
ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر گذشتہ دنوں ہنی ٹریپ کا شکار ہوئے تھے جب کہ ملزمہ آمنہ عروج نے انہیں ڈرامہ بنانے کا جھانسہ دے کر اغواء کیا تھا۔
خلیل الرحمان نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں حصہ لیا جس میں انہوں نے اپنے ساتھ ہونے والی واردات پر تفصیلی گفتگو کی۔
ڈرامہ نگار نے بتایا ’’آمنہ عروج مجھے رات 12 بجے سے بلارہی تھی کہ آپ آئیں اور ہمارا سیٹ اپ تو دیکھیں، اس نے کہا میں صبح تک جاگتی ہوں آپ کا انتظار کریں گے‘‘۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
انہوں نے کہا کہ میں اس روز صبح 4 بج کر 40 منٹ پر وہاں پہنچا تھا اور جب میں وہاں پہنچا تو اس نے دروازہ بند کردیا جب کہ شاید وہ اس وقت اکیلی تھی۔
خلیل الرحمان قمر نے مزید بتایا کہ میں کھڑا ہی تھا کہ دروازے پر دستک ہوئی اور اس نے کہا میں نے کچھ آرڈر کیا ہے لیکن پھر 6 سے 7 مسلح افراد اندر داخل ہوئے جنہوں نے چہروں پر ماسک پہنے ہوئے تھے۔
ڈرامہ نگار کہتے ہیں کہ ہنی ٹریپ کرنے والی آمنہ عروج کی اتنی بہنیں اور بھائی ہیں جو ایک دم باہر نکلیں گے اور وہ باتیں کریں گے جب کہ میں ان بہنوں اور بھائیوں کو بولتا ہوں کہ میرے اوپر بھونکنے کی بجائے اپنی بہن کو سنبھالو۔
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
انہوں نے مزید کہا کہ وہ بیچاری لڑکی جیل پہنچ گئی ہے اور میری دعا ہے کہ جب وہ جیل سے نکلے تو اللہ تعالیٰ اسے شروفت کی زندگی جینے کا موقع دے اور وہ اپنا گھر بھی صاف رکھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
