امریکی وزارت خارجہ نے حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر بالآخر اپنا موقف دے دیا ہے۔
امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے اسماعیل ہنیہ کی حملے میں شہادت پر امریکہ کے ملوث ہونے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا کہ امریکا نے اس واقعہ میں کسی قسم کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی۔
وزیر خارجہ انتونی بلنکن کا کہنا تھا کہ میزائل حملے میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے مستقبل میں کیا اثرات مرتب ہوں گے اس کے بارے میں فی الحال کچھ کہنا ممکن نہیں۔
انتونی بلنکن نے کہا امریکا غزہ اسرائیل جنگ بندی کا حامی ہے اور جنگ بندی ہی واحد حل ہے، انہوں نے کہا کہ اس کے لیے اسرائیلی یرغمالیوں کی واپسی بے حد ضروری ہے۔
امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن نے تسلیم کیا کہ فلسطینیوں کا ہر دن انتہائی خوفناک بنتا جا رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
