
بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 663 میگاواٹ تک پہنچ گیا
اسلام آباد: ملک بھر میں آج بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 663 میگاواٹ تک پہنچ گیا۔
شدید گرمی کے ساتھ ہی ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال جاری ہے جب کہ آج بجلی کا شارٹ فال 6 ہزار 663 میگاواٹ تک پہنچ گیا ہے۔
پاور ڈویژن ذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی طلب آج 26 ہزار700 میگاواٹ ہے، بجلی کی مجموعی پیداوار آج 20 ہزار 37 میگاواٹ ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ طلب اور رسد میں فرق کے باعث لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 گھنٹوں تک جاپہنچا ہے جب کہ شہری علاقوں میں لوڈشیڈنگ 8 گھنٹے اور دیہی علاقوں میں 10 گھنٹوں تک ہے۔ لائن لاسز اور نقصانات والے فیڈرز پر بجلی کی بندش 14 گھنٹے تک ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پن بجلی ذرائع سے آج سات ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹس 690 میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں جب کہ نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار 7 ہزار799 میگاواٹ ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ ونڈ پاور پلانٹس سے1007 میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے، سولر پاور پلانٹس سے 193، بگاس سے 147 میگاواٹ پیداوار ہے جب کہ نیوکلیئر پاور پلانٹس سے 3 ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News