Advertisement
Advertisement
Advertisement

بطور وزیراعلیٰ اعلان کرتا ہوں صوبے میں آپریشن نہیں ہونے دیں گے، علی امین گنڈاپور

Now Reading:

بطور وزیراعلیٰ اعلان کرتا ہوں صوبے میں آپریشن نہیں ہونے دیں گے، علی امین گنڈاپور
بطور وزیراعلیٰ اعلان کرتا ہوں صوبے میں آپریشن نہیں ہونے دیں گے، علی امین گنڈاپور

بطور وزیراعلیٰ اعلان کرتا ہوں صوبے میں آپریشن نہیں ہونے دیں گے، علی امین گنڈاپور

بنوں: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے اعلان کیا ہے کہ بطورِ وزیر اعلیٰ صوبے میں آپریشن نہیں ہونے دیں گے۔

بنوں میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم خود اپنے فیصلے کریں گے کوئی اور نہیں کرے گا، صورتحال کو بگڑنے سے بچانے پر بنوں کے لوگوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔

علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ ایسےعناصرموجود ہیں جو ہربات کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے ہیں، ایک کمیٹی بنائی گئی ہے اور جیسا آپ نے کہا ویسا ہی ہوا لیکن دوسرے صوبوں میں جو رویہ رکھا گیا اس پر بھی تحفظات ہیں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہمارا حق کھایا گیا ہمیں اس پر بھی تحفظات ہیں، ہمارے آباؤ اجداد نے ہمیں قربانی دینا سکھایا ہے اور ہم اپنے ملک کے لئے قربانیاں دیں گے۔ ہم نے اپنا گھر چھوڑا اور خانہ بدوش ہوئے جب کہ ہم رزق کمانے کے لئے دوسرے صوبوں میں گئے۔

انہوں نے کہا کہ بطور وزیراعلیٰ اعلان کرتا ہوں کہ صوبے میں آپریشن نہیں ہونے دیں گے۔ ہمارے نام پر ڈالر لے کر وسائل کھائے گئے، ہمیں اس پرتحفظات ہیں، قربانی دینا ہمارے خون اور تاریخ میں ہے اور ہم نے آپریشن کے تجربے میں دیکھا کوئی فائدہ نہیں ہوا۔

Advertisement

علی امین گنڈاپور کہتے ہیں کہ غلط پالیسیاں بنانے والے لوگ امریکہ کے غلام ہیں، غلاموں نے ایسی پالیسیاں بنائیں جس کی وجہ سے قربانیاں دینی پڑیں۔ امریکی غلاموں نے پالیسی پرعمل کرکے ہم پر آپریشن کیا جب کہ آزاد کشمیر کو آزاد کرانے میں پشتونوں نے اپنا کردار ادا کیا ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے اعلان کیا کہ حق مانگنے کی بجائے چھین کر لیں گے، پاکستان کو آزاد کرانے میں خیبرپختونخوا نے کردار ادا کیا ہے۔ آپ کے 16 نکات میں تھا کہ مدارس یا گھر ہوں صرف انتظامیہ اور پولیس جائے گی تو ایسا ہی ہوگا۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ مدارس کے بچے ہمارے دلوں کے قریب ہیں کیونکہ وہ دین کی تعلیم حاصل کر رہے ہیں، مدارس کے بچوں کے لئے ہم نے بجٹ میں بھی پیسہ رکھا ہے جب کہ مدرسے کے بچے جو تعلیم حاصل کر رہے ہیں وہ ہمارے دین کی تعلیم ہے۔

وزیراعلیٰ نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پہلے دن کہا تھا اپنی اصلاح کرلو، جو نہیں کرے گا وہ سزا کے لئے تیار رہے، اعلان کرتا ہوں کوئی کسی ادارے کا نام لے کر مسلح شخص کے پی میں نظرنہ آئے، پولیس کو دوبارہ احکامات جاری کرتا ہوں میں آپ کے ساتھ ہوں۔

انہوں نے مزید اعلان کیا کہ یہ بھی اعلان کرتا ہوں کے پی عوام میری عوام ہے یہ میری ٹیم ہے، کے پی عوام میری ٹیم ہے۔ کرپشن کے خلاف کھڑے ہوں اور منشیات فروش کو نہ چھوڑیں۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ کسی شخصیت، پالیسی یا رویے سے اختلاف ہوسکتا ہے لیکن شہداء اور پولیس کے خاندانوں کے خلاف کچھ برداشت نہیں کرسکتے، شہداء کا ساتھ دیں گے اس دھرتی پر یہ لوگ ہمارے لئے قربانیاں دیتے رہیں گے۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ شہداء کے لئے غلط بات کی گئی تو میرے دل میں درد ہوتا ہے، شہداء میری ذمہ داری ہے اور ان کی عزت میری عزت ہے، کسی کو ناجائز ہاتھ ڈالنے سے پہلےسوچ لے کہ وہ مجھ پر ہاتھ ڈال رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر