Advertisement
Advertisement
Advertisement

پابندی کا فیصلہ پی ٹی آئی کی ریاست مخالف پالیسیوں کی وجہ سے کیا گیا، طلال چوہدری

Now Reading:

پابندی کا فیصلہ پی ٹی آئی کی ریاست مخالف پالیسیوں کی وجہ سے کیا گیا، طلال چوہدری
طلال چوہدری

طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ پابندی کا فیصلہ پی ٹی آئی کی ریاست مخالف پالیسیوں کی وجہ سے کیا گیا، جانتے ہیں اس فیصلے پر بہت تنقید کی جائیگی۔

اسلام آباد میں مسلم لیگ لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئین میں سیاست کرنے کے لیے کچھ پابندیاں بھی ہیں، پی ٹی آئی پرپابندی لگانے کے لیے ریفرنس سپریم کورٹ بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی ریاست مخالف نظریے پرکاربند ہے، پی ٹی آئی خود کو اپنے عسکری ونگ سے دور نہ کرسکی، پی ٹی آئی نے خود پابندی کے حالات پیدا کیے، پابندی کا فیصلہ پی ٹی آئی کی ریاست مخالف پالیسیوں کی وجہ سے کیا گیا۔

رہنما مسلم لیگ ن نے کہا کہ پی ٹی آئی پرپابندی کے سوا کوئی  راستہ نہیں تھا، جانتے ہیں اس فیصلے پربہت تنقید کی جائیگی، ریاست کے خلاف آئی ایم ایف اوردوسرے ملکوں کوخطوط لکھے گئے، تاریخ گواہ ہے ن لیگ نے سیاسی نقصان کیا مگرریاست کو بچایا۔

طلال چوہدری نے کہا کہ ریاست کے مفاد میں تمام معلومات سپریم کورٹ کوبھیجیں گے، یہ کیا طریقہ ہے کہ 9 مئی کے ملزمان کو ضمانتیں ملیں، سائفرکرنے والے آزاد گھومیں اورریاست کچھ بھی نہ کرے، امید ہے انصاف ہوگا پسند نا پسند یا طرف داری نہیں ہوگی۔

Advertisement

مسلم لیگ کے رہنما نے مزید کہا کہ پاکستان میں سیاست وہی کرسکتا ہے جس کا عسکری ونگ نہ ہو، ریاست مخالف جو بھی ہوگا ہم اس کے خلاف کھڑے ہونگے، آج کے حالات پی ٹی آئی نے خود پیدا کیےہیں، پی ٹی آئی کے خلاف ریفرنس میں تمام ثبوت شامل ہونگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر