مفتاح اسماعیل کا کے الیکٹرک کے خلاف عدالت جانے کا اعلان
کراچی: رہنما عوام پاکستان پارٹی مفتاح اسماعیل نے کے الیکٹرک کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔
عوام پاکستان پارٹی کے رہنما مفتاح اسماعیل نے کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرے میں خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا کہ کے الیکٹرک کے خلاف پٹیشن دائر کرنے جارہا ہوں۔
مفتاح اسماعیل نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے 300 یونٹ فری دینے کا کہا تھا، 2015 سے لے کر آج تک بجلی کی قیمت میں 350 فیصد اضافہ ہوا۔ حکومت فی یونٹ بجلی مفت نہ دے مگر ریٹ تو صحیح لگائے، عوام کہہ رہی ہے شرم کرو، حیا کرو، بجلی کے بل کم کرو۔
مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ 2015 سے تنخواہ کتنی بڑھی؟ عوام بل کہاں سے دیں، ایوان صدر، وزیراعظم ہاؤس، سینیٹ اور قومی اسمبلی کا خرچہ بڑھادیا، اپنےخرچے کم نہ کرو مگر بڑھاؤ مت۔
رہنما عوام پاکستان پارٹی کہتے ہیں کہ 4 ماہ کے لیے بجلی بلوں پرسیلز ٹیکس، انکم ٹیکس ختم کیا جائے، 600 ارب سے 50 ارب کم کردو، پوری قوم کے ڈومیسٹک بل کم ہوجائیں گے۔
انہوں نے اپیل کی کہ وزیراعظم اس معاملے پر نظرثانی کریں، کے الیکٹرک والو، اووربلنگ کم کردو، ہر 15 دن بعد نیپرا پہنچ جاتے ہو کہ ریٹ بڑھادو، جب صارف نے 200 یونٹ خرچ کیے تو 201 کابل کیوں لگاتے ہو؟۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
