ملکی ترقی کیلئے سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر سوچنا ہوگا، امیرمقام
امیر مقام نے کہا کہ امن کے معاملے پرسیاست نہیں ہونی چاہیے، احتجاج کرنا تاجروں اور دیگر لوگوں کا حق ہے، ہم نے ہمیشہ دہشتگردی کی مذمت کی ہے۔
اسلام آباد میں وفاقی وزیر سیفران امیر مقام نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں رہی، کہتےہیں بنوں واقعے کی انکوائری کرائیں گے آپ کیا انکوائری کرائیں گے؟
امیر مقام نے کہا کہ آپ کا منصوبہ تھا کہ ملک میں لاشیں گرجائیں، کے پی حکومت، وزیراعلیٰ سےسوال ہے آپ عوام کیلئے کیا کررہے ہیں؟ جرمنی میں پاکستانی پرچم کی بے حرمتی کے واقعہ کی مذمت کرتے ہیں، ہم امن کی بات کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر سیفران نے کہا کہ امن کے معاملے پرسیاست نہیں ہونی چاہیے، احتجاج کرنا تاجروں اور دیگر لوگوں کا حق ہے، ہم نے ہمیشہ دہشتگردی کی مذمت کی ہے، شرپسند عناصرنے خاکی وردی کوبدنام کیا، جب آپ مشکل میں آتے ہیں توکہتے ہیں ہماری مدد کریں۔
امیرمقام نے نیوز کانفرنس میں کہا کہ اگرآئی ایم ایف کے ساتھ ڈیل ہورہی ہے تو آپ کو تکلیف ہوتی ہے، آئی ایم ایف سے مذاکرات پرآپ کو کیوں تکلیف ہورہی ہے، غیرملکی سرمایہ کاری پربھی انکو تکلیف ہورہی ہے، سب کو مل کربدامنی کا مقابلہ کرنا چاہیے۔
انھوں نے مزید کہا کہ امن کے معاملے پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، ہم نے جان کی پرواہ کیے بغیر دہشتگردی کے خلاف بات کی۔ وزیراعظم جیسا محنتی بندہ کوئی نہیں، آرمی چیف ملک کو آگے لے کر جانا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
