Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیٹ جی پی ٹی اور اے آئی چیٹ باٹ استعمال کرنے والے ہوجائیں ہوشیار

Now Reading:

چیٹ جی پی ٹی اور اے آئی چیٹ باٹ استعمال کرنے والے ہوجائیں ہوشیار
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر

چیٹ جی پی ٹی/ فوٹو

اسلام آباد: کابینہ ڈویژن نے مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ باٹ استعمال کے لئے ایڈوائزری جاری کردی۔

کابینہ ڈویژن کی ایڈوائزری میں مصنوعی ذہانت پر مبنی چیٹ باٹ کو سائبر سیکیورٹی اور ذاتی ڈیٹا کے لئے خطرہ قرار دے دیا گیا ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ بہت سی بین الاقوامی آرگنائزیشنز چیٹ جی پی ٹی اور مصنوعی ذہانت پر مبنی ٹولز کو اپنے آپریشن میں شامل کررہی ہیں، ان فورمز سے معلومات کو شیئر کرنے سے تمام ڈیٹا محفوظ کرلیا جاتا ہے۔

ایڈوائزری کے مطابق معلومات میں صارفین کی ذاتی نوعیت کی معلومات بھی محفوظ ہوجاتی ہیں،  سافٹ ویئر کوڈ، ذاتی کمیونیکیشن، بزنس اسٹریٹجی اور دیگر معلومات بھی محفوظ ہوجاتی ہیں۔

ایڈوائزری میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ چیٹ جی پی ٹی یا مصنوعی ذہانت کے چیٹ باٹ استعمال کرنے میں احتیاط برتی جائے، صارفین اپنا حساس ڈیٹا یا معلومات چیٹ باٹ میں شیئر نہ کریں، چیٹ کو محفوظ کرنے والے والے فیچر کو غیرفعال کرلیا جائے یا چیٹ باٹ سے کمیونیکیشن کو مینوئل طریقے سے ڈیلیٹ کردیا جائے۔

Advertisement

کابینہ ڈویزن کا ایڈوائزری میں کہنا تھا کہ میل ویئر فری چاٹ باٹ استعمال کیا جاسکتا ہے، آرگنائزیشنز ڈیٹا کو محفوظ بنانے کے اقدامات لیں، مصنوعی ذہانت کی ٹیکنالوجی میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے جب کہ آرگنائزیشنز اپنے سسٹمز کو وقت کے ساتھ اپڈیٹ کرتے رہیں۔

ایڈوائزری میں مزید کہا گیا ہے کہ چیٹ باٹ کے استعمال کے لئے کمپیوٹر سسٹم کو الگ سے مختص کیا جائے، ملازمین کو چیٹ باٹ سے متعلق مناسب تربیت فراہم کی جانا چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’اسمارٹ فون کیس‘ جو آپ کو موبائل کی لت سے چھٹکارہ دلائے!
زمین سے 40 ہزار گھنٹے کا مشاہدہ؛ مِلکی وے کہکشاں کی نئی اور حیران کن تصویر جاری
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
واٹس ایپ اسٹوریج مینجمنٹ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر لانے کی تیاری شروع
ٹی وی میزبانوں کیلئے خطرے کی گھنٹی ! برطانوی چینل پر بھی اے آئی اینکر متعارف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر