
خالد مشعل یا خلیل الحیہ کو حماس کا سربراہ بنائے جانے کا امکان
حماس کے سینئر رہنماؤں خالد مشعل یا خلیل الحیہ کو حماس کا سربراہ بنائے جانے کا امکان ہے۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق خالد مشعل یاخلیل الحیہ کو شہید اسماعیل ہنیہ کی جگہ حماس کا سربراہ بنائے جانے کا امکان ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق خلیل الحیہ ایران اور خطے میں اس کے اتحادیوں کی پسندیدہ شخصیت ہیں۔
خلیل الحیہ یرغمالیوں کی رہائی سےمتعلق اسرائیل سےمذاکرات کی قیادت بھی کررہےہیں۔
دوسری جانب شام کےصدربشارالاسدکےخلاف بغاوت کی حمایت پرخالد مشعل اورایران کےاختلافات ہیں۔
فلسطین کےصدرمحمودعباس سےمصالحت کی کوشش پرحماس قیادت بھی خالدمشعل سےدورہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News