
ہمارا ایجنڈا عوام کی زندگیوں میں آسانیاں پیدا کرنا ہے، امیر مقام
وفاقی وزیر امیر مقام کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈا پور کے پاس ورکرز کے دینے کے لیے پیسے ہیں۔
انجنیئر امیر مقام کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈا پور کے پاس کے پی عوام کو ریلیف دینے کے لیے پیسے نہیں مگر 5،5 ہزار روپے اسلام آباد پر حملے کے لیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا عوام کو بجلی بلز میں ریلیف دینے کیلئے پیسے نہیں ہیں اور اسلام آباد پر حملے کیلئے سرکاری وسائل کو استعمال کیا جا رہا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ علی امین گنڈا پور نے کہا تھا جلسہ نہ کیا تو سیاست چھوڑ دوں گا، علی امین گنڈا پور نے سیاست چھوڑنے کی جو بات کی اب وہ پوری کریں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں علم ہے کہ یہ صبح کیا بات کرتے ہیں اور رات کو کیا بات کرتے ہیں، حملہ اس لیے کیا جا رہا ہے کیوں کہ مہنگائی 3 سال کی کم ترین سطح پر ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلڈوزر، کرین اور کھدائی والی مشینوں سے بجلی سستی نہیں ہو گی۔
وفاقی وزیر امیر مقام نے مزید کہا کہ علی امین گنڈا پور وزیراعلیٰ نہیں ولن بننے کی کوشش کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News