Advertisement
Advertisement
Advertisement

جتنے مرضی اتحاد بنائیں، نعرے لگائیں، سزائیں ضرور ملیں گی، طلال چوہدری

Now Reading:

جتنے مرضی اتحاد بنائیں، نعرے لگائیں، سزائیں ضرور ملیں گی، طلال چوہدری
طلال چوہدری

جتنے مرضی اتحاد بنائیں، نعرے لگائیں، سزائیں ضرور ملیں گی، طلال چوہدری

طلال چوہدری نے کہا ہے بانی پی ٹی آئی مقدمات سے جان چھڑوانا چاہتے ہیں۔ جتنے مرضی اتحاد بنائیں اورجتنے مرضی نعرے لگائیں، سزائیں ضرور ملیں گی۔

رہنمان لیگ طلال چوہدری نے اہم ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں نے ایک بارپھرپرانامؤقف ہی دہرایا ہے، ان سےرہا نہیں جاتا، ان کااصل چہرہ تھوڑے دنوں میں باہرآ جاتا ہے، بانی پی ٹی آئی مقدمات سے جان چھڑوانا چاہتے ہیں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی والے کہتے ہیں کہ تحفظ آئین اتحاد بنائیں گے، یہ بانی پی ٹی آئی کی غلط کاریاں چھپانے کی کوشش ہے، اگرچوری نہ کی ہوتوڈرنہیں ہوتا، کبھی آپ کوسپہ سالارنہیں پسند، کبھی آپ کومنصف اعلیٰ نہیں پسند۔ آپ کی چیخ وپکاربتارہی ہے کہ آپ جھوٹے ہواورچورہو۔

رہنمان لیگ طلال چوہدری نے کہا کہ توشہ خانہ ایک ایسی داستان ہے کہ عوام کا سرشرم سے جھک جاتا ہے، انہوں نے توشہ خانہ میں کچھ نہیں چھوڑا، ہرچیزہضم کرلی، جتنے مرضی اتحاد بنائیں اورجتنے مرضی نعرے لگائیں، سزائیں ضرور ملیں گی۔

طلال چوہدری نے کہا کہ آپ نے کبھی نہیں بتایا کہ خیبرپختونخوامیں آپ نے کیاسہولتیں دیں؟ انہوں نے صرف اداروں اوران کے سربراہوں پرتنقید کی، انہوں نے ایک بارپھر9 مئی والا ہی مؤقف دہرایا ہے، آج پھریہ لوگ اداروں پرحملہ آورہوئےہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر