
ملک میں مختلف حکومتوں نے اپنے دور حکومت میں کتنے قرضے لیے اس کی تفصیلات سامنے آ گئی۔
گزشتہ سوا 2 سال میں ملک پر قرضوں، واجبات میں 31 ہزار 363 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا۔
ذرائع کے مطابق قرضوں اور واجبات میں اضافہ اپریل 2022 سے جون 2024 کے دوران ہوا۔
شہباز شریف حکومت کے سابقہ اور موجودہ ڈیڑھ سال میں واجبات میں 27 ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔
حالیہ نگرانوں میں قرضوں اور واجبات میں ساڑھے 4 ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا، پی ٹی آئی دور میں قرضوں اور واجبات میں 23 ہزار 665 ارب روپے اضافہ ہوا تھا۔
قرضوں اور واجبات میں اضافہ جولائی 2018 سے مارچ 2022 کے دوران ہوا تھا۔
ذرائع کے مطابق لیگی حکومت 2013 تا 2018 میں قرضوں میں 15 ہزار 561 ارب روپے اضافہ ہوا تھا جبکہ مشرف کے 9 سالہ دور میں قرضوں میں 3 ہزار 200 ارب روپے اضافہ ہوا تھا۔
ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے دور میں قرضوں میں 8 ہزار 200 ارب روپے کا اضافہ ہوا تھا۔
جون 2024 تک قرضے اور واجبات 84 ہزار 907 ارب روپے تک پہنچ چکےہیں، مارچ 2022 تک قرضے اور واجبات 53 ہزار 544 ارب روپے تھے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ جون 2018 تک ملک پر قرضے اور واجبات 29 ہزار 879 ارب روپے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News