ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید کا کہنا ہے کہ 2 مہینے بعد سردیاں آ جائیں گی بجلی کا استعمال کم ہو جائے گا۔
بول نیوز کے پروگرام تجزیہ میں سینئر اینکر ارباب جہانگیر کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے سندھ حکومت کی ترجمان سعدیہ جاوید کا کہنا تھا کہ 18 ویں ترمیم کے بعد صوبوں کو اختیارات مل گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بجلی قومی مسئلہ ہے، پنجاب میں 2 مہینے کا ریلیف دیا گیا، حالانکہ 2 مہینے بعد تو ویسے ہی بجلی کا استعمال کم ہو جائے گا۔
سعدیہ جاوید نے کہا کہ 2 مہینے بعد سردیاں آ جائیں گی اور بجلی کا استعمال کم ہو جائے گا۔
ترجمان سندھ حکومت سعدیہ جاوید نے مزید کہا کہ پاکستان میں انرجی کا بحران ہے چاروں صوبوں کو ملکر بیٹھنا چاہیے صرف ایک صوبے کو ریلیف دیا جا رہا ہے۔
پروگرام تجزیہ میں اینکر ارباب جہانگیر سے گفتگو میں معاون خصوصی وزیر اعظم رانا احسان افضل نے کہا کہ گرمیوں میں بجلی کا استعمال بڑھ جاتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ بجلی استعمال زیادہ ہونے کی وجہ سے بل زیادہ آتا ہے، 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کو 500 ارب روپے تک کی سبسڈی دی گئی ہے۔
معاون خصوصی وزیر اعظم نے کہا کہ وفاقی حکومت نے بلوچستان میں سولر ٹیوب ویلز دیے، وفاق نے تو اپنا کام کر دیا، صوبے آزاد بجٹ بناتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ جس طرح پنجاب میں ریلیف دیا گیا اسی طرح سندھ میں بھی دیا جا سکتا ہے، سندھ 10 ارب میں یہ ریلیف دے سکتا ہے۔
رانا احسان افضل نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں 6 ارب میں ریلیف دیا جا سکتا ہے۔
معاون خصوصی وزیر اعظم رانا احسان افضل نے مزید کہا کہ پنجاب کا فیصلہ تھا کہ 45 ارب بجلی پر خرچ کرنے ہیں، صوبائی حکومتوں کے پاس برابر فنڈز ہوتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
