Advertisement
Advertisement
Advertisement

این ڈی ایم اے نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے لیے الرٹ جاری کر دیا

Now Reading:

این ڈی ایم اے نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے لیے الرٹ جاری کر دیا

این ڈی ایم اے نے اپنے الرٹ میں کہا ہے کہ آج سے 28 اگست کے دوران پنجاب اور کے پی میں شدید بارش سے طغیانی کا خدشہ ہے۔

نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے الرٹ میں کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں آج سے 28 اگست تک گرج چمک کے ساتھ بارش کی  پیشگوئی ہے۔

این ڈی ایم اے الرٹ کے مطابق اسلام آباد، راولپنڈی سمیت پنجاب کے متعدد اضلاع میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے، گوجرانوالہ، لاہور، شیخوپورہ اور قصور کے نشیبی علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔

الرٹ میں سیالکوٹ، سرگودھا، فیصل آباد اور ملتان کے نشیبی علاقوں میں بھی سیلاب کے خدشے کا اظہار کیا گیا ہے۔

خیبر پختونخواہ میں سوات، دیر، مردان، کوہستان، بونیر اور گلیات کے ندی نالوں میں بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے، پشاور، صوابی، کوہاٹ، کرک اور لکی مروت کے ندی نالوں میں بھی بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔

Advertisement

این ڈی ایم اے الرٹ کے مطابق مانسہرہ، بٹگرام، کوہاٹ اور اورکزئی کے ندی نالوں میں بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے جبکہ خیبر اور ڈی آئی خان کے بڑے ندی نالوں میں بھی بہاؤ میں اضافے کا خدشہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیرِ اعظم شہباز شریف سے مصطفیٰ کمال کی ملاقات ، وزارت صحت کے منصوبوں پر بریفنگ
بلوچستان کو فتنتہ الہندوستان کی لعنت سے نجات دلانے کےلئے اقدامات کر رہے ہیں، فیلڈ مارشل سید عاصم منیز
پاکستان کے معدنی ذخائر کی عالمی اہمیت، امریکی جریدے فارن پالیسی کا اعتراف
پیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ عارضی طور پر ٹل گیا
مسلم لیگ ن کا آزاد کشمیر حکومت سے علیحدگی کا اعلان
سندھ پبلک سروس کمیشن کے خلاف بدنیتی پر مبنی گمراہ کن مہم کا انکشاف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر