بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن پاکستان نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز بنا لیے۔
بنگلہ دیش کے کپتان نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی، بنگلہ دیشی بولرز نے اوور کاسٹ کنڈیشن کا فائدہ اٹھاتے ہوئے 16 رنز پر 3 پاکستانی بیٹرز کو پویلین واپس بھیج دیا تھا۔
اوپنر عبداللہ شفیق 2، شان مسعود 6 اور بابر اعظم کوئی رن بنائے بنا پویلین لوٹ گئے۔
چوتھی وکٹ کی شراکت میں صائم ایوب اور سعود شکیل کے درمیان 98 رنز کی پارٹنر شپ پاکستان کو میچ میں واپس لے آئی، صائم ایوب 56 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پہلے دن کے اختتام پر سعود شکیل 57 رنز اور محمد رضوان 24 رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔
راولپنڈی ٹیسٹ کے پہلے دن 41 اوورز کا میچ ہو سکا، بنگلہ دیش کی جانب سے شریف الاسلام اور حسن محمود نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔
راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کا کھیل کل صبح 10 بجے دوبارہ شروع ہو گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
