Advertisement
Advertisement
Advertisement

ارشدندیم کا اسلام آباد میں پرتپاک استقبال کیاجائے گا، عطا تارڑ

Now Reading:

ارشدندیم کا اسلام آباد میں پرتپاک استقبال کیاجائے گا، عطا تارڑ
وفاقی وزیر اطلاعات

ارشدندیم کا اسلام آباد میں پرتپاک استقبال کیا جائے گا، عطا تارڑ

عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ارشد ندیم کا اسلام آباد میں پرتپاک استقبال کیا جائے گا، ارشد ندیم کوسرکاری اعزازکے ساتھ وزیراعظم ہاؤس لایا جائے گا۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑنے نیوزکانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہرطرف سے اچھی خبریں آرہی ہیں، ملک کے کونے کونے میں خوشیاں منائی گئیں، ارشدندیم کوتاریخی کامیابی پرمبارکباد دیتے ہیں۔

عطاتارڑنے کہا کہ ارشدندیم نے 14 اگست کی خوشیاں دوبالا کردیں، ارشدندیم جانے سے پہلے وزیراعظم سے مل کر گئے، ارشدندیم نے مسائل کے حوالے سے گفتگوکی تھی، غیرروایتی اندازمیں ارشدندیم کوویلکم کیاگیا۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان کا اولمپکس میں اعزازبہت بڑی خوش قسمتی ہے، 40 سال بعد پاکستان کا گولڈمیڈل جیتنا خوشی کا موقع ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے گھرجا کرقومی ہیروکوسراہا، ارشدندیم نے خود کہا میں وزیراعظم کا لگایا ہوا پودا ہوں۔

عطاتارڑنے کہا کہ ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس، نوکریوں کاسلسلہ عزت دارروزگارکے لیے تھا، ڈیپارٹمنٹل اسپورٹس ایک اچھا قدم تھا، ارشدندیم کا اسلام آباد میں پرتپاک استقبال کیاجائے گا، ارشدندیم کوسرکاری اعزازکے ساتھ وزیراعظم ہاؤس لایا جائے گا۔

Advertisement

وفاقی وزیراطلاعات نے کہا کہ ارشدندیم کے والدین، کوچ کوبھی وی وی آئی پی پروٹوکول دیا جائے گا، ارشدندیم کی زندگی پرفلم بننی چاہیے، آج نئی ویزاپالیسی لانچ ہونے جارہی ہے، 126ممالک کےلیے ویزا فیس ختم کردی گئی۔  126 ممالک کے لیے ویزاپراسس آسان کردیا گیا۔

عطاتارڑنے مزید کہا کہ غیرملکیوں کو3ماہ کاویزافون پرہی مل جائے گا، 30 سوالوں کے جواب پر126ممالک کے لوگوں کوویزامل جائے گا، پاکستان آنے کے لیے لوگوں کوسفارشیں کرانا پڑتی تھیں، پاکستان بہت خوبصورت اور دیکھنے کے قابل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شہداءِ نومبر، لیفٹیننٹ کرنل محمدحسن حیدر شہیدسمیت 4 شہداءکی دوسری برسی
شہر قائد میں آج موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا
پیپلزپارٹی نے 27 ویں مجوزہ آئینی ترمیم کی کن شقوں پراتفاق نہیں کیا؟
27 ویں آئینی ترمیم ، وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ، پی پی کی تجاویز پر غور ہوگا
پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا مالدیپ کی بندرگاہ کا دورہ
پاکستان اپنے اصولی موقف پر ڈٹ گیا ، استنبول مذاکرات میں ڈیڈلاک برقرار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر