Advertisement
Advertisement
Advertisement

’’دہشت گردی کرنے والے رعایت کے مستحق نہیں‘‘

Now Reading:

’’دہشت گردی کرنے والے رعایت کے مستحق نہیں‘‘
سینیٹ اجلاس

’’دہشت گردی کرنے والے رعایت کے مستحق نہیں‘‘

سینیٹرشیری رحمان، سینیٹرانوارالحق کاکڑ اور عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کرنے والے رعایت کے مستحق نہیں۔ اچھےاوربرے دہشت گردوں کے فرق کوروکنا ہوگا۔ 

سینیٹ کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ بلوچستان واقعہ کی جتنی مذمت کی جائےکم ہے، دہشت گردوں سے مذاکرات نہیں ہونے چاہئیں۔

سینیٹرشیری رحمان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 80 سے 90 ہزارشہادتیں ہوئیں، اس وقت ہمیں اجتماعی سوچ کی ضرورت ہے، ہمیں اچھےاوربرے دہشت گردوں کے فرق کوروکنا ہوگا۔

شیری رحمان نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پرعملدرآمد کرنا ہوگا۔

سینیٹرانوارالحق کاکڑنے کہا کہ بلوچستان میں ہونے والے واقعات سے ہرفردغمزدہ ہے، تسلیم نہیں کرتا کہ یہ پنجابیوں اوربلوچیوں کی لڑائی ہے، وہ پاکستانی جو ریاست کے ساتھ کھڑے ہیں دہشت گردان کے خلاف ہوتے ہیں۔

Advertisement

انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ اس حوالے سے نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کا اجلاس ہونا چاہیے، تمام گروہوں کے ساتھ مذاکرات کرنے چاہئیں۔

سینیٹ اجلاس میں عرفان صدیقی نے کہا کہ کسی بھی حوالے سے دہشت گردی کرنے والے رعایت کے مستحق نہیں، ہمارا ہدف ہونا چاہیے کہ دہشت گردی کا خاتمہ کیسےکرنا ہے۔

عرفان صدیقی نے کہا کہ ہمارے ملک میں مختلف اقسام کی دہشت گردیاں ہورہی ہیں، دہشت گردی میں جتنی لاشیں گریں اتنی جنگوں میں بھی نہیں گریں۔

انھوں نے مزید کہا کہ ایک کمیٹی بنا کرقابل عمل تجاویزدی جائیں، اس معاملے پرپوائنٹ اسکورننگ نہیں ہونی چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا تیسرا دور بے نتیجہ اختتام پذیر
وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق ڈٹ گئے، مستعفی نہ ہونے کا عندیہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر