
صدر آل پاکستان انجمن تاجران کا کہنا ہے کہ کل ملک بھر میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال ہو گی۔
صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے اپنے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ ملک بھر کے تاجر ظالمانہ ٹیکس کے خلاف کل کاروبار بند رکھیں گے۔
اجمل بلوچ نے کہا کہ حکومت سے مذاکرات نہیں ہو رہے، مذاکرات ہڑتال کے بعد ہوں گے، مذاکرات کے نام پر ہڑتال روکنے کے ہتھکنڈے استعمال کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چند حکومتی ہم خیال تاجر نمائندے حکومت کی زبان بول رہے ہیں، حکومت تاجر دوست ٹیکس اسکیم کا قانون واپس لے۔
اجمل بلوچ کا کہنا تھا کہ ٹیکس کا قانون واپس ںہ لیا تو 2 دن کی ہڑتال کا اعلان کر دیں گے، خرید و فروخت میں 70 فیصد کمی ہو چکی ہے تاجر اتنا ٹیکس کہاں سے دیں؟
صدر آل پاکستان انجمن تاجران اجمل بلوچ نے مزید کہا کہ بجلی کے بلوں اور دکانوں کے کرایوں نے تاجروں کا بھرکس نکال دیا ہے، حکمران اپنی مراعات کم کرنے کے بجائے اضافہ کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News