Advertisement
Advertisement
Advertisement

مذاکرات کی پیشکش سے قبل توشہ خانہ کے تحائف واپس کریں، طلال چوہدری

Now Reading:

مذاکرات کی پیشکش سے قبل توشہ خانہ کے تحائف واپس کریں، طلال چوہدری

یہ چارج شیٹ فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی گٹھ جوڑ کے خلاف ہے، طلال چوہدری

اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا بانی پی ٹی آئی کے بیان پر ردعمل سامنے آگیا۔

مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ انوکھا لاڈلا نہ جیولری واپس کرتا ہے اور نہ 9 مئی پرمعافی مانگتا ہے، مذاکرات کی پیشکش سے پہلے 190 ملین پاﺅنڈ کی رقم واپس کریں اور توشہ خانہ کے تحائف واپس کریں۔

طلال چوہدری نے کہا کہ اس انوکھے لاڈلے کی کرپشن کی کہانیاں آج ہرشہری کی زبان پر ہیں، بانی پی ٹی آئی کے دورمیں مافیا نےعوام کو چار سال تک لوٹا، اس وقت یہ دوسروں کے اے سی اتار نے کی بات کرتا تھا۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اب بانی پی ٹی آئی خود جیل میں فریج مانگ رہے ہیں، جو شخص اپنے مخلص کارکنوں کا نہ ہوسکا وہ کسی اور کا کیا بنے گا۔ بانی پی ٹی آئی تو کہتے تھے کہ نیوٹرل تو جانور ہوتا ہے، آپ ادھر ادھر کی باتیں نہ کریں، اس کا جواب دیں۔

طلال چوہدری کہتے ہیں کہ اتنے یوٹرن لیے کہ اب اسے سمجھ نہیں آرہی کہ کس جگہ سے یوٹرن لینا ہے، تحریک عدم اعتماد سے ووٹ کوعزت ملی جب کہ آئینی طریقے سے ایک نااہل، چور اور کرپٹ شخص کو اقتدارسے الگ کیا گیا۔

Advertisement

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر انہوں نے اپنے ووٹ کوعزت دی ہوتی تو سنی اتحاد کونسل میں نہ جاتے، ووٹ کو عزت دینے والے ہوتے تو پارٹی کے اندرانتخابات کرواتے۔ آئی ایم ایف کا پروگرام 3 سال کی چڑھائی ہے جس پر ہم نے چڑھنا ہے۔

لیگی رہنما نے بتایا کہ 2000 سے 2013 تک ملک میں کوئی بجلی کا نیا منصوبہ نہیں لگایا گیا، چین نے اس وقت مدد کی جب کوئی ساتھ دینے کو تیار نہیں تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا یہ فیصلہ تھا کہ معیشت کو 6 فیصد پر لے کر جائیں گے، 2018 میں ہماری حکومت کو ہٹادیا گیا، آئی ایم ایف کی وجہ سے ہمارے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں اس لئے ریلیف نہیں دے سکتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر