Advertisement
Advertisement
Advertisement

سمندری طوفان کے حوالے سے پی ڈی ایم اے سندھ نے الرٹ جاری کر دیا

Now Reading:

سمندری طوفان کے حوالے سے پی ڈی ایم اے سندھ نے الرٹ جاری کر دیا
پی ڈی ایم اے

سمندری طوفان کے حوالے سے پی ڈی ایم اے سندھ نے الرٹ جاری کر دیا

سمندری طوفان کے حوالے سے پی ڈی ایم اے سندھ نے الرٹ جاری کر دیا۔ سمندری طوفان کی وجہ سے سمندر میں شدید طغیانی ہوگی۔

پی ڈی ایم اے سندھ کا کہنا ہے کہ ہواؤں کی رفتار50 تا 60 کلو میٹرجبکہ 70 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جھکڑ چل سکتے ہیں۔

پی ڈی ایم اے سندھ نے شہریوں کو ساحل کے قریب نہ جانے کی ہدایت کرتے ہوئے بیان میں کہا کہ معمول سے زائد بلند لہریں جانی نقصان کا سبب بن سکتی ہیں۔ سندھ کے ساحلی علاقے زیرآب آنے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق آندھی یا تیزہواؤں سے کمزورانفرااسٹرکچر سمیت دیگر کو نقصان پہچنے کا اندیشہ ہے، شدید گرج چمک سے بجلی گرنے کے امکانات بھی ہیں۔

پی ڈی ایم اے سندھ نے شہریوں کو کمزورانفراسٹرکچر، درخت، الیکٹرک پول، سولر پینلز سمیت ہورڈنگز کے قریب نہ جانے اوربجلی کی تنصیبات کو چھونے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Advertisement

پی ڈی ایم اے سندھ کا کہنا ہے کہ بارش اورتیزہواؤں کی صورت میں غیر ضروری گھروں سے باہرنہ نکلیں، متعلقہ اداروں کو نشیبی علاقوں سے پانی کی نکاسی کا نظام بہترکرنے اورجان بچانے والی ادویات، خشک راشن سمیت دیگر ضروری اشیا ذخیرہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر