گوجرہ کے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال میں 2 نوزائیدہ بچوں کے جاں بحق ہونے پر غفلت کی مرتکب لیڈی ڈاکٹر کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔
ڈپٹی کمشنر کی بنائی گئی انکوائری کمیٹی نے اس واقعہ کے ھوالے سے اپنی رپورٹ جاری کر دی، انکوائری رپورٹ کی کاپی بول نیوز نے حاصل کر لی۔
انکوائری رپورٹ کے مطابق دوران ڈیوٹی غفلت ثابت ہونے پر ایک لیڈی ڈاکٹر نوکری سے برخاست اور 2 کا ٹرانسفر کر دیا گیا ہے۔
ڈاکٹر سمیعہ اسلم کو نوکری سے برخاست کرنے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
جبکہ ڈاکٹر ندا جمیل اور ڈاکٹر ثانیہ خالد کا ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ لاہور ٹرانسفر کر دیا گیا ہے۔
نوٹیفیکیشن محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ لاہور کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اتوار کے روز لیڈی ڈاکٹرز کی غفلت سے 2 نوزائیدہ بچے جاں بحق ہوئے تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
