آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کو 6 سال مکمل، عسکری قیادت کا مسلح افواج کو خراج تحسین
عراق کے سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل احمد داؤد سلمان نے راولپنڈی میں جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق عراق کے سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل احمد داؤد سلمان نے جی ایچ کیو میں جنرل ساحر شمشاد مرزا سے ملاقات کی۔
جنرل ساحر شمشاد مرزا اور عراقی سیکرٹری دفاع کا باہمی دلچسپی کے امور بشمول ابھرتی ہوئی سلامتی کی صورتحال اور دو طرفہ سلامتی و دفاعی تعلقات میں تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
عراقی سیکرٹری دفاع نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ رانہ مہارت کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق عراقی سیکرٹری دفاع نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قوم اور مسلح افواج کی قربانیوں کو بھی سراہا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
