
چینی سائیکل سواروں کے ایک گروپ کو پولیس کی جانب سے خیبر پختونخوا میں انٹری نہ دینے پر گورنر کے پی کے برہم ہو گئے۔
خیبرآباد پر پولیس نے این او سی نہ ہونے پر چینی سائیکل سواروں کو واپس بھجوا دیا تھا۔
اس حوالے ڈی پی اور نوشہرہ کا کہنا تھا کہ وزارت داخلہ سے اجازت کے بعد ہی چینی سائیکل سواروں کو داخلے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔
پولیس کی جانب سے چینی سیاحوں کو خیبرپختونخوا میں داخلے سے روکنے پر گورنر فیصل کریم کنڈی برہم ہو گئے، انہوں نے اس معاملے پر اعلیٰ حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
گورنر کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اس عمل میں ملوث ہے یہ دشمنی نہیں بلکہ ملک دشمنی ہے
گورنر کے پی کے نے کہا کہ پی ٹی آئی روز اول سے پاک چین تعلقات کو تباہ کرنے کے درپے ہے۔
گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی دہشت گردوں کو آباد کرتی ہے اور چین کے سیاحوں کو روکتی ہے، صوبائی حکومت اپنے قائد کے اشاروں پر پاک چین دوستی کو متاثر کر رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News