اتحادی جماعتوں کی الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری میں تعاون کی یقین دہانی
اسلام آباد: حکومت کی اتحادی جماعتوں نے الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری میں تعاون کی یقین دہانی کروادی۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اتحادی جماعتوں کے رہنماؤں کا اجلاس ختم ہوگیا ہے، اجلاس میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد پیدا صورت حال پر غور کیا گیا۔
اتحادی جماعتوں کے پارلیمانی رہنماؤں نے معاملے پر اپنی تجاویز دیں، کل قومی اسمبلی کے اجلاس میں اسماعیل ہنیہ کو نشانہ بنانے کے اسرائیلی اقدام کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی جائے گی اور فلسطینی عوام سے اظہار یک جہتی کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق اتحادیوں نے کل الیکشن ایکٹ ترمیمی بل کی منظوری میں تعاون کی بھی یقین دہانی کروادی ہے، پیپلز پارٹی کے بعض تحفظات کو بھی وزیراعظم نے دور کردیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی آئی کی احتجاجی سیاست کے جواب میں حکومتی اقدامات پر بھی مشاورت کی گئی، تحریک انصاف پر پابندی کے حوالے سے حکومت جلد بازی کی بجائے اتحادیوں کو ساتھ لے کر آگے بڑھے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
