
خیبرپختونخوااسمبلی میں پولیس تنخواہوں میں اضافےکی قرارداد منظور
خیبرپختونخوا اسمبلی میں پولیس تنخواہوں میں اضافے سے متعلق قرارداد منظورکرلی گئی۔
کے پی اسمبلی میں جے یوآئی ف کے رکن مخدوم زادہ نے قرارداد پیش کی۔
قرارداد کے متن کے مطابق پولیس دہشت گردی کے خلاف قربانیاں دے رہی ہے۔ پنجاب اور اسلام آباد پولیس کی تنخواہیں خیبرپختونخواسے زیادہ ہے۔
قرارداد کے متن میں کہا گیا کہ پولیس کے جوان سی ٹی ڈی میں تبادلہ کرانا چاہتے ہیں، سی ٹی ڈی میں الاؤنسز50 ہزارزیادہ ہے۔
اسمبلی میں مطالبہ کیا گیا کہ کے پی پولیس کی تنخواہیں پنجاب، اسلام آباد پولیس کے برابرکی جائیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News