
محکمہ شماریات نے ملکی معیشت کے حوالے اعداد و شمار جاری کر دیئے ہیں۔
ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ مالی سال بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 0.92 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جون 2024 میں جون 2023 کے مقابلے میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 0.3 فیصد کی کمی ہوئی۔
ماہ جون میں مئی 2024 کے مقابلے میں بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 4.70 فیصد کی کمی ہوئی۔
ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی پیداوار کے بھی اعداد و شمار جاری کر دئیے۔
گزشتہ مالی سال کاٹن یارن کی پیداوار میں 8.07 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی، گزشتہ مالی سال کاٹن کے کپڑوں کی پیداوار میں بھی 5.34 فیصد کی کمی ہوئی۔
گارمنٹس کی پیداوار میں 8.24 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، پٹرولیم مصنوعات کی پیداوار میں 9.81 فیصد کا اضافہ ہوا۔
گزشتہ مالی سال کھاد کی پیداوار میں 11.58 فیصد کا اضافہ ہوا جبکہ گزشتہ مالی سال سیمنٹ کی پیداوار میں 4.54 فیصد کی کمی ہوئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ مالی سال لوہے اور اسٹیل کی پیداوار میں 4.42 فیصد کی کمی ہوئی، گزشتہ مالی سال آٹو موبیل کی پیداوار میں 25.03 فیصد کی کمی ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News