پاکستان کے دورے پر آئے امام مسجد نبوی ﷺ اور ان کے وفد کے اعزاز میں میں وزیر اعظم شہباز شریف نے عشائیہ دیا۔
اس موقع پر وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نے امام مسجد نبوی ﷺ ڈاکٹر صلاح محمد البدیر سے گفتگو میں کہا کہ آپ کا دورہ پاکستان کے لیے باعث اعزاز ہے۔
انہوں نے کہا کہ آپ کے دورے سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات مزید بہتر ہوں گے۔
امام مسجدنبویﷺ ڈاکٹر صلاح محمد البدیر نے وزیر اعظم شہباز شریف کو شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔
وزیراعظم نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی صحت اور درازی عمر کی دعا کی اور کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات لازوال ہیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا، ہمارے سعودی عرب کے ساتھ تعلقات نئی بلندیوں کی جانب گامزن ہیں۔
وزیر اعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ہمارا سعودی عرب سے رشتہ دہائیوں پر محیط ہے، پاکستان اور سعودی عرب دو ایسے ستارے ہیں جو کبھی جدا نہیں ہو سکتے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
