Advertisement
Advertisement
Advertisement

سستی بجلی پیدا کرنے میں سندھ حکومت کا ساتھ دیں، بلاول بھٹو

Now Reading:

سستی بجلی پیدا کرنے میں سندھ حکومت کا ساتھ دیں، بلاول بھٹو
چیئرمین پیپلز پارٹی

سستی بجلی پیدا کرنے میں سندھ حکومت کا ساتھ دیں، بلاول بھٹو

بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ سستی بجلی پیدا کرنے میں سندھ حکومت کا ساتھ دیں، کراچی کےعوام کو پہلے سولرپینل سہولت دے رہے ہیں۔

کراچی میں سولرہوم سسٹم فراہمی کی تقریب سے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹونے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے منشورکا حصہ ہے غریب عوام کوسولردیں، پیپلزپارٹی چاہتی ہےمہنگائی میں عوام کوریلیف دے۔

بلاول بھٹونے کہا کہ مہنگائی کا بجلی کے بلوں پراثرہوا ہے، پی پی وفاق میں حکومت بنائے گی توملک بھرمیں ایسےمنصوبےلائیں، مسائل کا وہ حل چاہتے ہیں جوممکن ہواورہم کرکے دکھا سکیں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ بی آئی ایس پی میں رجسٹرڈ خاندان ہماری پہلی ترجیح ہیں، سندھ حکومت نے ورلڈبینک کے ساتھ مل کرمنصوبہ شروع کیا، لاڑکانہ، کراچی کےعوام کو پہلے سولرپینل سہولت دے رہے ہیں۔

بلاول بھٹونے کہا کہ سولرپروگرام آہستہ آہستہ پورے سندھ کے اضلاع میں شروع کریں گے، تیسرا پلان ہے بینظیربھٹوکا وژن پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کریں، تھرکول میں ہم نے سستی بجلی پیدا کی۔

Advertisement

چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ سندھ حکومت نے تھرکول منصوبے کے ذریعے سستی بجلی پہنچائی، کے الیکٹرک کوسستی بجلی سندھ حکومت کے پلانٹس سے دی جارہی ہے، سرمایہ کارآئیں، سستی بجلی پیدا کرنے میں سندھ حکومت کا ساتھ دیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ 3 گرین انرجی پارک کے منصوبے شروع ہورہے ہیں، مہنگائی کے دورمیں تنخواہ دارطبقے کوبھی سہولت پہنچائیں گے،  سرمایہ کاری کے لیے پرائیویٹ سیکٹرکی حوصلہ افزائی کررہے ہیں، جب کسی پالیسی پرعمل ہوتا ہے توایک دم سے نہیں ہوجاتا۔

انھوں نے خطاب میں کہا کہ بجٹ، وسائل کے مطابق سولرہوم سسٹم دے رہے ہیں، 200 سے کم یونٹ بجلی استعمال کرنے والوں کوسبسڈی دی جا رہی ہے، 200 یونٹ سے کم بل پر14 روپے فی یونٹ ادا کرنا ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یکم نومبر 1947؛ گلگت بلتستان کا ڈوگرا راج سے آزادی کا دن
شہر قائد میں فیس لیس ای سسٹم کے نفاذ کا پانچواں روز، 4136 ای چالان جاری
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
تیل و گیس کی تلاش ، 80 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع
27 ویں آئینی ترمیم پیر کو پارلیمنٹ میں پیش کی جا رہی ہے ، کامران مرتضیٰ
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر