
یوکرین کی فوج کا کہنا ہے کہ یوکرین میں استعمال ہونے والا ایک ایف 16 لڑاکا طیارہ پیر کے روز گر کر تباہ ہو گیا تھا۔
یہ امریکی ساختہ طیاروں کی ملک میں آمد کے بعد اس طرح کا پہلا نقصان ہے۔
یوکرین کے جنرل اسٹاف نے آج فیس بک پر ایک بیان میں کہا کہ طیارہ اس وقت گر کر تباہ ہوا جب وہ روسی فضائی حملے کے دوران ایک ہدف کے قریب پہنچ رہا تھا۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایف 16 طیاروں نے اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور چار روسی کروز میزائلوں کو مار گرایا۔
ان کا کہنا تھا کہ ایک طیارے سے اس وقت رابطہ منقطع ہوگیا جب وہ اگلے ہدف کے قریب پہنچ رہا تھا، لیکن بعد میں پتہ چلا کہ طیارہ گر کر تباہ ہو گیا اور پائلٹ ہلاک ہو گیا۔
یوکرین نے ایف 16 کے اپنے نئے فضائی بیڑے کے حجم کے بارے میں تفصیلات نہیں دی ہیں ، حالانکہ اس نقصان نے ایک اہم دھچکا چھوڑا ہے۔
صدر ولادیمیر زیلینسکی نے 4 اگست کو تصدیق کی تھی کہ ان کے پائلٹوں نے ایف 16 طیاروں کی پرواز شروع کر دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News