
بانی پی ٹی آئی کو ڈیل دینے کا معاملہ زیر غور نہیں، رانا ثناء اللہ
اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے رہنما اور وزیراعظم کے مشیر راناء ثنااللہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو ڈیل دینے کا معاملہ زیر غور نہیں۔
وزیراعظم پاکستان کے مشیر رانا ثناء اللہ نے پاکستان ہائی کمیشن آمد پر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو ڈیل دینے کا معاملہ زیر غور نہیں، سیاسی قیادت کو ملکی معاملات پر مل کر بیٹھنا چائیے، مذاکرات سے ہی راستہ نکلتا ہے۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ بجلی کے مسئلے پر حکومت کوشش کررہی ہے کہ بلز میں کمی لائی جاسکے، آہی پی پیز کو دہے جانے والے پیسوں سے جان چھڑانے کی کوشش کررہے ہیں۔
لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ 2017 میں نیا پروجیکٹ لانچ کرکے ملکی حالات خراب کیے گئے جب کہ کھیلوں کے نظام میں تبدیلی لاکر ہی اولمپکس میں تمغے حاصل کرنا ممکن ہوگا۔
وزیراعظم کے مشیر کہتے ہیں کہ فیڈریشنز میں 12، 12 سال سے بیٹھے لوگوں کی کارکردگی کچھ نہیں، وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور تیس مار خان ہیں۔
رانا ثناءاللہ نے مزید کہا کہ ان کے بیانات کچھ اور ہوتے ہیں اور میٹنگز میں موقف مختلف ہوتا ہے، جن معاملات میں کے پی کو وفاق کے ساتھ تعاون کرنا چاہئے ان میں تعاون ہورہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News