
امریکی سینیٹر کرس وان نے پاکستان کے 78 ویں یوم آزادی پر پاکستانی عوام کو مبارکباد کا پیغام دیا ہے۔
امریکی سینیٹر کرس وان ہولن کا کہنا تھا کہ سینیٹ میں میری لینڈ کی عظیم ریاست کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے، 77 سال میں امریکا نے پاکستان کے عوام کے درمیان دوستی کا مضبوط بندھن قائم کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاک امریکہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خواہاں ہوں، میں نے ہمیشہ پاکستانی عوام کی سخاوت اور گرمجوشی دیکھی۔
پاکستانی امریکن کمیونٹی نے ہر شعبے میں بےپناہ خدمات سر انجام دی ہیں۔
امریکی سینیٹر کرس وان ہولن کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی کمیونٹی دونوں ملکوں کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News