جلد کشمیر کی آزادی کا سورج آب وتاب سے طلوع ہوگا، مریم نواز
مریم نواز نے کہا ہے کہ پولیس کے جوان بھائیوں اور بیٹوں کی مانند ہیں۔ حملہ کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پولیس کا حوصلہ بڑھانے کےلئے خودرحیم یار خان پہنچ گئیں، شیخ زید اسپتال رحیم یار خان آمدکے موقع پرمریم نوازنے کچے میں ڈاکوؤں کے حملے میں زخمی ہونے والےجوانوں کی عیادت کی۔
وزیراعلٰی پنجاب نے شیخ زید اسپتال میں زخمی وسیم ارشد، بلال، فاروق ، نبیل شہزاد، زاہد، سعید، محمد ایوب کےلئے صحت یابی کی دعا کی۔ انھوں نے زخمی جوانوں کے والدین اوراہل خانہ سے بھی ملاقات کی۔
اس موقع پر زخمی سپاہی بلال نے اپنے عزم کا اظہار کیا کہ حوصلے بلند ہیں، ٹھیک ہوکر پھر مقابلہ کرینگے۔ امن دشمنو ں سے لڑتے رہیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازنے بلال کو شاباش دی اور اسے قابل فخر قراردیتے ہوئے کہا کہ پولیس کے جوان بھائیوں اور بیٹوں کی مانند ہیں۔ ان کی تکلیف کو اپنی پریشانی سمبھتی ہوں۔ حملہ کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے۔
وزیر اعلی مریم نواز شریف نے اسپتال کے ڈاکٹر اور اسٹاف کی بھی بات سنی اور مسئلہ حل کرنے کی ہدا یت کی۔ چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، معاون خصوصی راشد نصراللہ، ایڈیشنل آئی جیز، پولیس اورانتظامی حکام بھی ہمراہ تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
