ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ لاڑکانہ نے میٹرک کے سالانہ نتائج کا اعلان کر دیا۔
میٹرک کے سالانہ امتحانات میں 52 ہزار 879 طلبہ و طالبات میں سے صرف 4 ہزار 979 اے ون گریڈ میں پاس ہو سکے۔
لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے مطابق 44 ہزار 446 طلبہ و طالبات پاس، 8 ہزار 433 فیل جبکہ 492 کاپی کیس ہوئے۔
گرلز ماڈل اور پائلٹ ہائر سیکنڈری اسکولز لاڑکانہ سے نرجس فاطمہ اور شاہزیب کیہر نے 1002 مارکس لے کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔
اسمارٹ اسکول شکار پور اور سٹی اسکول لاڑکانہ سے مسکان آرائیں اور حسن عسکری نے 999 نمبرز لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی۔
شکار پور اور لاڑکانہ سے ہی مناہل پٹھان، معظم عباسی اور بلاول شیخ نے 997 اور 996 نمبرز لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
