Advertisement
Advertisement
Advertisement

دشمن کی ایجنسیوں کے ہاتھوں کھیلنے والوں سے بات نہیں ہوگی، اسحاق ڈار

Now Reading:

دشمن کی ایجنسیوں کے ہاتھوں کھیلنے والوں سے بات نہیں ہوگی، اسحاق ڈار
اسحاق ڈار

دشمن کی ایجنسیوں کے ہاتھوں کھیلنے والوں سے بات نہیں ہوگی، اسحاق ڈار

اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ دشمن کی ایجنسیوں کے ہاتھوں کھیلنے والوں سے بات نہیں ہوگی، پاکستان کے جھنڈے کو تسلیم کرنا ہوگا۔

نائب وزیراعظم و وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سینیٹ میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگراپوزیشن آئندہ بات کرنے کا موقع چاہتی ہے تو ڈیکورم سے رہے، بلوچستان پاکستان کاعزیز ترین صوبہ ہے، آج کابینہ میں اس واقعے پر تفصیلی بات ہوئی۔

اسحاق ڈارنے کہا کہ وزیر اعظم 2 روز تک بلوچستان کا دورہ کرینگے، جو لوگ ریاست کو تسلیم کریں گے ان سے بات چیت ہوسکتی ہے، اس معاملہ پر سیاست نہ کی جائے، دشمن کی ایجنسیوں کے ہاتھوں کھیلنے والوں سے بات نہیں ہوگی۔

نائب وزیراعظم نے کہا کہ ملک میں ہر حال میں امن قائم کیا جائیگا، وزیرداخلہ آج بلوچستان میں پہنچ چکے ہیں، ناراضی کے معاملے پر دہشتگردی کی اجازت نہیں دی جا سکتی، ایوان میں بیٹھے دونوں سائیڈز کو اس بات کو کلئیرکرنا ہوگا۔

اسحاق ڈارنے کہا کہ اس ایوان میں بات کر لیں بحث کرا لیں، دوسری ایجنسیوں کے ہاتھوں افراتفری پھیلانے والوں کی مزمت کرنا ہوگی، جب بھی پاکستان ٹیک آف کرتا ہےعدم استحکام پھیلایا جاتا ہے۔

Advertisement

وزیرخارجہ نے سینیٹ میں اظہارِ خیال کرتے کہا کہ جب بھی معیشت کی سمت درست ہونے لگتی ہے کوئی نہ کوئی مسئلہ آتا ہے، ہمیں اس کا حل ڈھونڈنا ہے بیٹھ کر بات کریں کمیٹی بنا دیں، بدامنی پھیلانے والوں کو کامیاب نہیں ہونے دینا۔

اسحاق ڈارنے مزید کہا کہ کسی کوالزام نہیں دے رہا لیکن ڈائیلاگ کے نام پر ہم نے بلنڈرکیا، جیسے ملک ٹیک آف کرتا ہے ٹانگیں کھینچنا شروع کردی جاتی ہیں، اب ہم 24 ویں سے 47 ویں معیشت بن چکے ہیں، آئیں ہمیں مل کر ملک کی بہتری کےلئے سوچنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف اپوزیشن حکومتی ممبران ایڈوائس دیں کیا کریں، بلوچستان اوروفاقی حکومت کو ایڈوائس دیں، ناراضگی کے نام پر بات تب ہوگی جب پاکستان کے جھنڈے کو تسلیم کرنا ہوگا، ناراضگی کے نام پر دہشتگردی کرنے والوں کو ریاست کو تسلیم کرنا ہوگا، یہ کونسی ناراضگی ہے جس میں ریاست نہیں ہے۔

سینیٹ اجلاس میں شورشرابے کے دوران اپوزیشن نے بلوچستان دہشتگردی کے واقعہ پر بحث کرانے کا مطالبہ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بھاڑ میں جائے فورتھ شیڈول ، مولانا فضل الرحمان پٹڑی سے اتر گئے
مشرقی محاذ پر شکست کے بعد مودی کی بولتی بند ہو گئی ، خواجہ آصف
بھارت اپنی ناپاک سازشوں سے باز نہ آیا، جاسوس ملاح پکڑا گیا
سندھ میں جدید موبائل ویٹرنری سہولیات متعارف، 65 ایمبولینسز خریدنے کا منصوبہ
وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے، وزیراعظم
کے الیکٹرک کی نالائقی و عدم دلچسپی؛ کراچی میں فراہمی آب کے نظام کا بیڑا غرق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر