Advertisement
Advertisement
Advertisement

سیکیورٹی فورسز اورخوارجیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 4 خوارج جہنم واصل، پاک فوج کے 3 جوان شہید

Now Reading:

سیکیورٹی فورسز اورخوارجیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، 4 خوارج جہنم واصل، پاک فوج کے 3 جوان شہید

ضلع خیبر کی وادی تیراہ میں فورسز اور خوارجیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ہوا جس کے نتیجے میں 4 خوارج جہنم واصل ہو گئے، جبکہ پاک فوج کے 3 جوان بھی شہید ہوئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک فوج کے جوان خوارجیوں کے ساتھ بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔

شہداء میں حوالدار انعام گل، سپاہی محمد عمران اور سپاہی الطاف خان شامل ہیں۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں پائے جانے والے خوارج کو ختم کرنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، فورسز دہشتگردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔

آئی ایس پی آر ن کہا کہ بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

Advertisement

وطن پر قربان ہونے والے شہداء میں 37 سالہ حوالدار انعام گل کا تعلق میانوالی سے ہے، حوالدار انعام گل نے پاک فوج میں 15 سال 6 ماہ دفاع وطن کی خدمات سرانجام دیں۔

سپاہی محمدعمران شہید کی عمر 29 برس اور ضلع ٹانک کے رہائشی ہیں، سپاہی محمدعمران شہید نے پاک فوج میں 9 سال تک دفاع وطن کی خدمات سر انجام دیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سپاہی محمد الطاف خان شہید کی عمر 22 سال اور تعلق ضلع مردان سے ہے، سپاہی محمد الطاف خان شہید نے 2 سال تک وطن عزیز کے دفاع کی خدمات سرانجام دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سندھ پبلک سروس کمیشن کے خلاف بدنیتی پر مبنی گمراہ کن مہم کا انکشاف
نئی دہلی میں اسموگ کی صورتحال بدترین ہوگئی، لاہور کا دوسرا نمبر
سندھ حکومت کا ڈینگی اور ملیریا کی ٹیسٹ فیس میں کمی کا اعلان
وزیر داخلہ سندھ سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال
کراچی: افغان کیمپ کی خالی زمین واگزار کرنے کیلئے آپریشن کی تیاری مکمل
تنخواہ دار پر ٹیکسز کا انبار، پہلی سہہ ماہی میں 130 ارب کا ریکارڈ ٹیکس ادا کیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر