
مون سون بارشوں نے ناران کاغان میں تباہی مچادی
مانسہرہ: مون سون کی بارشوں نے ناران کاغان میں تباہی مچا کر رکھ دی ہے۔
مانسہرہ میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے جب کہ ناران کاغان کی سڑکیں ملیا میٹ ہوگئی ہیں، مہانڈری منور نالہ میں پانی کے اضافے سے درجنوں دکانیں برساتی ریلے کی نظر ہوگئی ہیں۔
مہانڈری میں شدید بارشوں اور طغیانی کے باعث مقامی لوگوں کی جانب سے لگایا جانے والا عارضی پل بھی بہہ گیا ہے جب کہ وادی کاغان کا زمینی رابطہ منقطہ ہونے سے اشیائے خورو نوش کی قلت پیدا ہونے لگی ہے۔
جھلکڈ میں سیاح سیلابی ریلے کی زد میں آگئے جن کو مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت سیاح نکالا جب کہ سلابی ریلے میں پھنسے سیاحوں کی گاڑیوں کے شیشے توڑ کر انہیں بحفاظت نکال لیا گیا ہے۔
مہانڈری منورنالہ میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا ہے جب کہ راستہ کھولنے کے لیے رکھے گئے پائپ کو بھی پانی بہا کر لے گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News