Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک میں انٹرنیٹ کی بندش کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

Now Reading:

ملک میں انٹرنیٹ کی بندش کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
انٹرنیٹ بندش کے خلاف درخواست

ملک میں انٹرنیٹ کی بندش کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

لاہور ہائی کورٹ نے ملک میں انٹرنیٹ کی بندش کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوط کرلیا۔

سماعت کے دوران درست معاونت نہ کرنے پرعدالت نے اظہار برہمی کیا، کہا کہ مفاد عامہ کے معاملے پرسنجیدگی کا یہ عالم ہے کہ مناسب معلومات ہی نہیں دی جارہیں۔ کیا پی ٹی اے انٹرنیٹ کی بندش پروفاقی حکومت کو اعتماد میں نہیں لیتا۔

اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ انٹرنیٹ کی بندش پرتفصیلی رپورٹ فائل کرنے کی مہلت دی جائے۔ پی ٹی اے سے انٹرنیٹ کی سست وری کاپتہ کرنے کی مزید مہلت دی جائے۔

عدالت نےاسسٹنٹ اٹارنی جنرل کو ہدایات لےکرپیش ہونے کاحکم دیاتھا، عدالت نے کہا کہ آئی ٹی سے لوگوں کاروز گار وابستہ ہے انٹرنیٹ کوبند کیوں کیا جارہا ہے۔ جس پراسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ انٹرنیٹ پردباؤ کی وجہ سے سست ہوا۔

جسٹس شکیل احمد نے ندیم سرورکی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزارکا مؤقف تھا کہ پاکستان میں نامعلوم وجوہات کی بنا پرانٹرنیٹ کو سست کر دیا گیا۔ انٹرنیٹ کی بندش سے آئی ٹی سے وابستہ کاروباربری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔

Advertisement

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ دنیا جدید ترین ٹیکنالوجی پر جا رہی ہے پاکستان کی آئی ٹی سیکٹر کو تباہ کیا جا رہا۔ پاکستانی نوجوان اربوں روپے کا زرمبادلہ آئی ٹی سے کما کرملکی معیشت کو فائدہ پہنچارہے ہیں۔

عدالت سے درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت انٹرنیٹ کی بندش کو کالعدم قرار دے، عدالت حکومت کو پابند کرے کہ مستقبل میں انٹرنیٹ کو شٹ ڈاون نہ کیا جائے۔

سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ یہ مفاد عامہ کا معاملہ ہے، عدالت مناسب حکم جاری کرے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر