اطالوی کوسٹ گارڈ نے بتایا ہے کہ سسیلین دارالحکومت پالرمو کے قریب ایک لگژری کشتی طوفان کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور چھ افراد لاپتہ ہوگئے۔
کوسٹ گارڈ نے ایک بیان میں کہا کہ 184 فٹ لمبی اس کشتی کی شناخت برطانوی رجسٹرڈ بائیسیئن کے طور پر کی گئی ہے اور طلوع آفتاب سے کچھ دیر قبل اس میں 22 افراد سوار تھے۔
کوسٹ گارڈ کا کہنا ہے کہ لاپتہ افراد کا تعلق برطانوی، امریکی اور کینیڈین شہریوں سے تھا۔ بچائے گئے 15 افراد میں ایک سال کا بچہ بھی شامل ہے۔
پالرمو میں کوسٹ گارڈ کے ایک اہلکار نے خبر رساں ادارے کو بتایا کہ حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا۔
بچائے گئے آٹھ افراد کو مقامی اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ مقامی میڈیا کے مطابق تمام افراد کی حالت مستحکم ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
