خیبرپختون خوا میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران طوفان اوربارشوں سے متعلق الرٹ جاری
این ڈی ایم اے نے خیبرپختون خوا میں آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران طوفان اوربارشوں سے متعلق الرٹ جاری کردیا۔
این ڈی ایم اے الرٹ کے مطابق آئندہ 24 سے 48 گھنٹے کے دوران طوفان، بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ کے پی کے متعدد اضلاع میں تیزبارش، طوفان کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارش کے باعث شہروں میں سیلابی صورتحال متوقع ہے۔ خیبرپختونخوا میں بارشوں، طوفان اورآندھی کے بارے میں متعلقہ محکموں کو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں میں چترال، دیر، کوہستان، سوات، شانگلہ، مالاکنڈ، بٹ گرام میں آندھی طوفان کے ساتھ بارش متوقع ہے۔
کوہاٹ، بونیر، مہمند، باجوڑ، پشاور، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، ہنگو، اورکزئی، کرم، وزیرستان، لکی مروت، بنوں اور ڈی آئی خان میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
