 
                                                      اڈیالہ جیل میں قیدیوں سے ملاقاتوں پر پابندی ختم کر دی گئی
بانی پی ٹی آئی اوربشری بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کی سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کردی گئی۔
اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس پر سماعت ہوئی۔ احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے سماعت کی۔
سماعت کے دوران 190 ملین پائونڈ ریفرنس کے تفتیشی پر جرح آج بھی مکمل نہ ہو سکی۔ آئندہ سماعت پربھی بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلا تفتیشی پر جرح جاری رکھیں گے۔
190 ملین پائونڈ ریفرنس میں بشری بی بی کی بریت کی درخواست پر نیب کا جواب نہ آنے کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر ہوئی۔
توہین عدالت کی درخواست بشری بی بی کے وکیل عثمان گل کی جانب سے دائر کی گئی جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ 8 سماعتوں سے نیب جواب دینے سے گریز کر رہی ہے۔
عدالت نے 190 ملین پاونڈ ریفرنس پر سماعت چار ستمبر تک ملتوی جبکہ توشہ خانہ 2 ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواستوں پر سماعت 2 ستمبر تک ملتوی کی گئی۔
سماعت نیب کی جانب سے تیاری کیلئے مہلت مانگے جانے کے باعث ملتوی کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 