Advertisement
Advertisement
Advertisement

بندوق کے زور پر نظریہ مسلط کرنے کی کوشش ناکام بنائیں گے، سرفراز بگٹی

Now Reading:

بندوق کے زور پر نظریہ مسلط کرنے کی کوشش ناکام بنائیں گے، سرفراز بگٹی

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بندوق کی زور پر نظریہ مسلط کرنے کی کوشش کو ناکام بنائیں گے۔

کوئٹہ میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا کہ فساد پھیلانے کی کوشش کرنے والوں کو کسی صورت نہیں چھوڑا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ بہت لوگ ہیں جو کہتے ہیں مذاکرات ہونے چاہئیں، مذاکرات کر لیں لیکن کس سے ہونے چاہئیں اور ظلم کیوں کیا جاتا ہے؟

دہشت گرد اپنے لیے سافٹ ٹارگٹ تلاش کرتے ہیں، کاروباری لوگوں کو ٹارگٹ کیا جا رہا ہے ان کا کیا قصور ہے؟ یہ ریاست کی لڑائی ہے، ریاست اپنی رٹ کے لیے ہر ضروری اقدام کریگی۔

جو دہشت گردوں کی حمایت کر رہے ہیں، ان کے لیے بھی سوچنے کا مقام ہے، ریاست مظلوم کے ساتھ کھڑی ہو گی، حکومت ظالم کے ساتھ کھڑی نہیں ہوتی۔

Advertisement

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ معصوم لوگوں کو بسوں سے اتار کر شہید کیا گیا، پنجابیوں کے ساتھ پشتون اور بلوچ بھائیوں کو بھی شہید کیا گیا، بندوق کے زور پر ریاست کے اندر ظلم کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

ایسے بھی لوگ ہیں جو سوشل میڈیا کے ذریعے پروپیگنڈا کرتے ہیں، یہ کوئی بلوچ نہیں بلکہ دہشت گرد ہیں، ان کا کوئی مذہب نہیں، معصوم لوگوں کو انکی فیملی کے سامنے شہید کرنا ظلم ہے۔

یہ دہشت گرد کونسی روایات کی بات کرتے ہیں، اب تک 21 دہشت گردوں کو ٹھکانے لگایا جا چکا ہے، اس وقت بھی 4 سے 5 دہشت گردوں کو جہنم واصل کیا جا چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ رات دہشت گردوں نے مختلف مقامات پر حملے کیے، دہشت گردوں کے حملوں میں 38 معصوم شہری شہید ہوئے، دہشت گردوں نے ہائی ویز پر معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔

دہشت گردوں نے بلوچستان میں پاکستانیوں کو شہید کیا، دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں۔

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ دہشت گرد اتنے بہادرہیں تو موقع پر موجود رہتے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایف بی آر کے ٹیکس ریٹرینز جمع کرانے کی مہم میں تاریخی اضافہ
سود کی شرح اور ایکسچینج ریٹ کی تبدیلی سے قرض کا بوجھ بڑھنے کا خدشہ، رپورٹ
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر