رحیم یار خان کے علاقے تھانہ ماچھکہ کی حدود میں پولیس کی گاڑیوں پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 11 پولیس اہلکار شہید 10 زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق پولیس اہلکار ڈیوٹی ختم ہونے کے بعد واپس جا رہے تھے کہ رستے میں ایک گاڑی خراب ہو گئی۔
رپورٹس کے مطابق ڈاکوؤں نے پولیس کی گاڑیوں پر راکٹ سے حملہ کیا۔
شہید اہلکاروں اور زخمیوں کو رحیم یار خان کے شیخ زید اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
حملے میں شہید ہونے والے اہلکاروں میں محمد عثمان، محمد عمران، محمد زاہد، محمد ارشد، محمد سعید، محمد وسیم، سپاہی نذر عباس، محمد فاروق، محمد عبداللہ، انس ستار اور محمد بلال شامل ہیں۔
شیخ زید اسپتال کے ایم ایس کا کہنا ہے کہ اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
پولیس کے مطابق ضلع بھر کے افسران کو اسپتال رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے جبکہ حملے کے بعد سندھ پولیس کو بھی ماچھکہ طلب کر لیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
